آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی پی ایس )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی سکواڈز کے اعلان کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد ہوگا جب کہ ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ کے اعلان کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، قومی سلیکشن کمیٹی کی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے اعلان کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آخری مرحلے میں کرنے کی تجویز ہے۔

مزید :

کھیل -