'ڈراموں میں مرکزی کردار کے لیے رنگت گوری کرنے کا مشورہ دیا گیا، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف

'ڈراموں میں مرکزی کردار کے لیے رنگت گوری کرنے کا مشورہ دیا گیا، پاکستانی ...
'ڈراموں میں مرکزی کردار کے لیے رنگت گوری کرنے کا مشورہ دیا گیا، پاکستانی اداکارہ کا انکشاف
سورس: @instagram/janice_tessa

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی مقبول ڈرامہ سیریل "حبس" سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی اداکارہ جینس ٹیسا نے انکشاف کیا کہ "شوبز انڈسٹری میں ا نہیں مشورہ دیا گیا کہ اگر انہیں ڈراموں میں مرکزی کردار کرنا ہے تو رنگت گوری کرنی پڑے گی"۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ" وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم بھی لاہورسے حاصل کی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے "میڈیا کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے"۔اداکارہ ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ "دوران تعلیم  ہی ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے وقت  انہیں احساس ہوگیا تھا کہ انہیں اداکارہ بننا ہے اور پھر اسی منصوبے کے تحت ہی انہوں نے مختلف پروڈکشن ہاوسز میں آڈیشن دیے"۔جینس ٹیسا نے بتایا کہ "اتفاق سے وہ لاہور سے کراچی آئی ہوئی تھیں کہ انہیں ایک پروڈکشن ہاوس سے فون آیا، جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ "حبس" ڈرامہ کے لیے منتخب ہوئی ہیں مگر انہیں دوبارہ آڈیشن دینا پڑے گا"۔اداکارہ نے کہا کہ" پہلا چانس ملنے پر وہ خوشی سے نہال ہو گئیں تھی "۔انہوں نے "حبس" کی پوری ٹیم کی تعریفیں کیں اور بتایا کہ "انڈسٹری میں پہلا کام کرنے کی وجہ سے لوگوں نے ان کی بہت مدد کی اور انہیں خوشی ہے کہ ڈرامے میں ان کے کردار "زویا" کی تعریفیں کی جا رہی ہیں"۔اداکارہ نے جہاں "زویا"کے کردار کی تعریفیں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، وہیں انہوں نے اس بات پر شکوہ بھی کیا کہ" انہیں ان کی رنگت کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے"۔


اداکارہ نے بتایا کہ " لوگ ان کی اداکاری دیکھنے کی بجائے ان کی رنگت پر بات کرتے ہیں"۔اداکارہ جینس ٹیسا نے بتایا کہ" انہیں نہ صرف رنگت کی وجہ سے اشتہار نہ دیا گیا بلکہ انڈسٹری کے بہت سارے لوگ انہیں یہ مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ اپنی رنگت گوری کریں"۔ان کا کہنا تھا کہ "انہیں بتایا جاتا رہا ہے کہ اگر انہیں مرکزی کردار چاہئیے تو انہیں اپنی رنگت گوری کرنی پڑے گی؟"اداکارہ نے رنگت کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ تفریق رکھے جانے کے معاملے پر اظہار افسوس بھی کیا۔

مزید :

تفریح -