مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ سکائی ڈائیونگ کے دوران حادثے میں ہلاک

مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ سکائی ڈائیونگ کے دوران حادثے میں ہلاک
مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ سکائی ڈائیونگ کے دوران حادثے میں ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ سکائی ڈائیونگ کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئیں ،  یہ حادثہ 27 اگست کو پیش آیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق  21 سالہ تانیا پردازی ٹورنٹو  میں سلو سکائی ڈائیو کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں ،  انہوں نے اونچائی سے  چھلانگ لگائی مگر مقررہ اونچائی تک ان کا پیرا شوٹ نہ کھل سکا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گئیں ،  تانیا پردازی سے متعلق بتایا گیا کہ  وہ ٹورنٹو یونیورسٹی میں  فلاسفی کی طالبہ تھیں ، وہ مشہور ٹک ٹاکر تھیں جہاں ان کے  ایک لاکھ سے زیادہ چاہنے والے تھے ۔

تانیا پردازی خطرناک مہم جوئی کے وجہ سے بھی شہرت رکھتی تھیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -