بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، دیکھ کر ڈاکٹر بھی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے

بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، دیکھ کر ڈاکٹر بھی ورطہ حیرت میں ...
بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش، دیکھ کر ڈاکٹر بھی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس بچے کی پیدائش ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شیو پوری میں واقع ایک گاﺅں مان پورہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ہوئی ہے۔ حیران کن طور پر اس بچے کی ٹانگوں کی جگہ سینگ کی طرح کا عضو بنا ہوا تھا۔
ڈاکٹروں نے اس عجیب الخلقت بچے اور اس کی ماں کو فوری طور پر شیو پوری ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما پوری طرح نہیں ہوئی تھی اور اس میں بگاڑ بھی آیا جس کی وجہ سے بچے کی ٹانگوں کی جگہ سینگ کی طرح کا عضو بن گیا۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن 1.04کلوگرام تھا۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ وزن نارمل حد سے کافی کم ہے تاہم شیوپوری ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت مستحکم ہے۔اسے سپیشل نیوبارن کیئر یونٹ (ایس این سی یو)میں ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی ماں کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔