تباہ کن سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا

تباہ کن سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا
تباہ کن سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں تباہ کن سیلاب کے دوران پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام ’سیلاب خان‘ رکھ دیا گیا۔ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سیلاب خان کی فیملی کا تعلق ایک گاﺅں سے ہے جو زیرآب آ چکا ہے اور فیملی ایک فلڈ ریلیف کیمپ میں رہنے پر مجبور ہے۔
اس بچے کی پیدائش اسی کیمپ میں ہوئی ہے اور اس کے والدین نے اس کا نام سیلاب خان رکھ دیا ہے۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارا بیٹا سیلاب کی اس مصیبت کے دوران پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کا نام سیلاب خان رکھا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی کوئی وجہ نہیں۔ بچے کے والد نے اس موقع پر سہولیات نہ دینے پر سندھ حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ صوبہ سندھ کا سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے جہاں سیلاب نے دیہات کے دیہات ملیامیٹ کر دیئے ہیں۔ لوگوں کی فصلیں اور مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ سندھ میں اب تک سیلاب سے 432افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔