ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران بے نقاب

ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران بے نقاب
ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران بے نقاب
سورس: Twitter/@ICT_Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران کو بے نقاب کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد پولیس کو مطلع کیا گیا ہے کہ اس کے افسران کا ایک گروہ ایسا ہے جو متعدد حج مفت کر چکا ہے۔ 
وزارت کے مطابق اسلام آباد پولیس کے حج مشن کے تحت ڈی ایس پی نذر محمد قریشی گزشتہ 8سال سے مسلسل ہر برس مفت حج کرتے آ رہے ہیں۔ اسی طرح ایک سب انسپکٹر ایسا ہے جو پانچ بار مفت حج کر چکا ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزارت کی طرف سے مطلع کیے جانے کے بعد ملوث تمام افسران اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایک سے زائد بار مفت حج کرنے والوں میں ایڈمن افسرا اور دفاتر میں تعینات افسران کا قریبی سٹاف بھی شامل ہے۔ مفت حج کرنے والے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے اپنا نام اس فہرست میں شامل کروا لیتے تھے۔بتایا گیا ہے کہ 20کے لگ بھگ ایسے افراد ہیں جو ایک سے زائد بار مفت حج پر جا چکے ہیں۔