دریا میں ڈوبتے کتے نے بچانے والے نوجوان کو ہی کاٹ لیا

دریا میں ڈوبتے کتے نے بچانے والے نوجوان کو ہی کاٹ لیا
دریا میں ڈوبتے کتے نے بچانے والے نوجوان کو ہی کاٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان نے دریا میں ڈوبتے ایک کتے کو بچایا مگر اسی کتے نے نوجوان کے چہرے پر کاٹ کر اسے لہو لہان کر ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 27سالہ ریسی ٹیلر نامی یہ نوجوان جم میں ورزش کے بعد اپنی سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا جب اس نے نورچ یاٹ سٹیشن کے قریب دریا میں ایک کتے کو ڈوبتے ہوئے دیکھا۔ اس کتے کے مالکان دریا کے کنارے کھڑے مدد کے لیے چیخ و پکار کر رہے تھے۔
ٹیلر نے اپنے کپڑے اتارے اور کتے کو بچانے کے لیے دریا میں اتر گیا۔ تاہم جب وہ کتے کو پکڑ کر نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران بینٹلے نامی اس کتے نے ٹیلر کے چہرے پر کاٹ لیا۔ ٹیلر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے بائیں آنکھ کے اوپری حصے پر متعدد ٹانکے لگانے پڑے۔کتے کے مالک جیکب ولیمز اور اس کی اہلیہ جیڈ ولیمز نے مدد کرنے پر ٹیلر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کتے کے کاٹنے پر معذرت بھی کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -