وہ آواز جو توجہ ایک جگہ مرکوز رکھنے اور نیند کے معیار کو بہتر بناسکتی ہے، ماہرین کا تہلکہ خیز دعویٰ

وہ آواز جو توجہ ایک جگہ مرکوز رکھنے اور نیند کے معیار کو بہتر بناسکتی ہے، ...
وہ آواز جو توجہ ایک جگہ مرکوز رکھنے اور نیند کے معیار کو بہتر بناسکتی ہے، ماہرین کا تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Rawpixel.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں ٹک ٹاک پر ’براﺅن آواز‘ (Brown Noise)کو سننے کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آواز توجہ کو ایک جگہ مرکوز رکھنے کی صلاحیت اور نیند کے معیار کو بہتر بنا سکتی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق براﺅن آواز کم فریکوئنسی کی ’بیس‘ (Bass)والی آواز ہوتی ہے۔
جن لوگوں کو پنک اور وائٹ آوازیں اچھی نہیں لگتیں، اپنی فریکوئنسی اور بیس کی وجہ سے براﺅن آواز ان کے ذہن پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ بالخصوص جو لوگ خود فکری کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے لیے براﺅن آواز بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے کیونکہ یہ آواز انہیں ایک جگہ پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک صارفین بھی براﺅن آواز کے متعلق اپنے کمنٹس میں بتا رہے ہیں کہ انہیں اس آواز سے نیند کا معیار بہتر بنانے اور توجہ کے ارتکاز کے حوالے سے بہت مدد ملی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -