بھارت کے خلاف دوسرے میچ سےقبل پاکستان کا اہم ترین باؤلر ان فٹ ہو کر میچ سے باہر ہو گیا

بھارت کے خلاف دوسرے میچ سےقبل پاکستان کا اہم ترین باؤلر ان فٹ ہو کر میچ سے ...
بھارت کے خلاف دوسرے میچ سےقبل پاکستان کا اہم ترین باؤلر ان فٹ ہو کر میچ سے باہر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی بھی ان فٹ ہوگئے۔

"جیو نیوز "کے مطابق شاہنواز دھانی ان فٹ ہوکر بھارت کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کو ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین ہے اور اگلے2روز میں میڈیکل ٹیم ان کی انجری کا جائزہ لے گی جبکہ انجری کا جائزہ لینے کے بعد ان کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔

محمد وسیم جونیئر اورشاہین شاہ آفریدی  بھی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیاء کپ سے باہر ہوئے۔محمد حسنین اور حسن علی کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا اور بھارت کے خلاف میچ میں حسن علی اور محمد حسنین میں سے ایک کو موقع ملے گا۔

مزید :

کھیل -