رمیٹیلی نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان رقم ٹرانسفر کرنے کی فیس ختم کر دی 

رمیٹیلی نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان رقم ٹرانسفر کرنے کی فیس ختم کر دی 
رمیٹیلی نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان رقم ٹرانسفر کرنے کی فیس ختم کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (طاہرمحمود چوہدری سے) امریکی آن لائن منی ٹرانسفر کمپنی “رمیٹیلی” نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کی وجہ سے پاکستان رقوم بھجوانے کی فیس رواں ماہ 9 ستمبر تک ختم کر دی ہے. رمیٹیلی کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ  ہائیمر نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی خبروں سے انہیں دکھ پہنچا ہے. ہم ضرورت کے اس وقت میں آپ کے لیے حاضر ہیں اور آپ کے پیاروں کی مزید رقوم سے مدد کرنا چاہتے ہیں. ہم اس مشکل وقت میں 9 ستمبر 2022 تک بھجوائی جانے والی تمام ٹرانسفرز پر فیس معاف کر رہے ہیں. 

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں واقع رمیٹیلی ایک تیز ترین آن لائن منی ٹرانسفر کمپنی ہے جو 135 سے زیادہ ممالک کو بین الاقوامی رقوم کی منتقلی کی سہولیات فراہم کرتی ہے. رمیٹیلی500 ڈالرز تک ٹرانسفر کرنے پر 4 ڈالر فیس وصول کرتی ہے.