ایشیا کپ، سری لنکا نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

ایشیا کپ، سری لنکا نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی
ایشیا کپ، سری لنکا نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے  دی۔ افغانستان کی جانب سے دیا گیا 176 رنز کا ہدف سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

 سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ افغان بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جہاں رحمان اللّٰہ گرباز نے پہلے حضرت اللّٰہ زازئی کے ہمراہ 46 اور پھر ابراہیم زادران کے ساتھ مل کر 93 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو اچھے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔ اوپنر حضرت اللّٰہ زازئی نے 13 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رحمان اللّٰہ گرباز 45 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ابراہیم زادران کے 40 رنز کے ساتھ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارانگا ڈی سلوا 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ مہیش تھیکشنا اور استھا فرنینڈو کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

مزید :

کھیل -