"محمد رضوان بابر کی طرح نہیں کھیل سکتے" ہربھجن سنگھ نے مشورہ دے دیا

"محمد رضوان بابر کی طرح نہیں کھیل سکتے" ہربھجن سنگھ نے مشورہ دے دیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہر بھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ، بابر اعظم  کی طرح نہیں کھیل سکتے، وہ اٹیکنگ کھلاڑی ہیں، جب بھی  وہ تیز کھیلے انہوں نے اچھا سکور کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی آج تک اور جیو نیوز کی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ اگر محمد رضوان  بھی بابر اعظم کی طرح بلے بازی کرنے لگیں گے تو پھر دونوں کو ایک ساتھ نہیں بھیجا جا سکتا، اگر ٹی ٹوئنٹی میں چھ اوورز تک  وکٹ بچانے کی کوشش کر یں گے  تو مڈل آرڈر پر پریشر بڑھ جائے گا۔ اگر وہ چھ اوور آہستہ کھیلیں گے تو پھر مڈل میں انڈیا کے خلاف یزویندر چاہل اور اکسر پٹیل کو کیسے کھیلیں گے؟ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلیں اسے ون ڈے نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول کرکٹ سے باہر تھے۔ پہلے میچ میں ویرات کوہلی نے 50 تو بنائے لیکن  وہ انتہائی کم رفتار کے ساتھ کھیلے، امید ہے کہ  کل کے میچ کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -