اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل کی تحقیقات مکمل، خواتین ٹیچرز کی بھی شکایات

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل کی تحقیقات مکمل، ...
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل کی تحقیقات مکمل، خواتین ٹیچرز کی بھی شکایات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور (آئی این پی ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔ جوڈیشنل ٹربیونل نے سکینڈل کی تحقیقات اور یونیورسٹی امور کی نگرانی کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ خواتین ٹیچرز نے پولیس رویے کے خلاف جوڈیشل ٹریبونل کے جج سے شکایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ٹریبونل کا نام استعمال کر کے ان کا موبائل ڈیٹا چیک کیا گیا۔

اسی حوالے سے جوڈیشل ٹریبونل نے ڈی پی او اور پولیس کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کسی بھی معاملے میں مداخلت کرنے سے روک دیا گیا۔