منکی پاکس کے مریضوں میں اضافہ
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مہلک بیماری منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس سے خیبر پختونخوا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ایک مریض میں سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر اْسے پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں مریض میں ایم پاکس کی تصدیق ہو گئی۔ مریض زیرِعلاج ہے اور اب اْس کی حالت بہتر ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی تشخیص کے لیے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا گیا ہے جو احسن اقدام ہے۔ اِس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے وگرنہ اِس کے پھیلاؤ کو روکنا مشکل ہو سکتا ہے۔