کپتانی تبدیلی کیلئے قبول کی تھی،شان مسعود کا بنگلہ دیش سے وائٹ واش کے بعد اہم بیان 

Sep 03, 2024 | 04:08 PM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہاہے کہ کپتانی تبدیلی کیلئے قبول کی تھی ،جتنابھی وقت ملے گا بطور کپتان اپنا سوفیصد دوں گا،قوم سے معذرت کرلی، ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں اچھا نہیں کھیلے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہوم سیریز کیلئے پرجوش تھے،مگر اس سیریز کا نتیجہ بھی آسٹریلیا کی سیریز کی طرح ہی نکلا، ہم اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ سکے،میری کپتانی میں یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ ہم حریف ٹیم پر سبقت لئے ہوئے تھے اور میچ ہار گئے،دوسری اننگز میں دباؤ ہوتا ہے جس پر پاکستان کو کام کرنا ہوگا، پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے پر کام کرنا ہوگا۔

شان مسعود کا کہناتھا کہ کپتانی تبدیلی کیلئے قبول کی تھی ،جتنابھی وقت ملے گا بطور کپتان اپنا سوفیصد دوں گا، میلبرن ٹیسٹ ہمارے ہاتھ میں تھا جو نہیں جیت پائے،ان کاکہناتھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچوں دن یکساں اور مکمل کوشش چاہئے ہوتی ہے،پاکستانی کھلاڑیوں کو ریڈ بال کا تجربہ دینا ہوگا، شاہین آفریدی نے گزشتہ چند عرصے سے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلی ہے،نسیم شاہ کئی ماہ بعد کم بیک کررہے ہیں، تمام صورتحال کو دیکھنا پڑے گا، پاکستان کے کئی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلے دس ماہ ہوگئے ہیں،خرم شہزاد بدقسمتی سے آج بولنگ کیلئے دستیاب نہیں تھے،پاکستان نے مکمل کوشش کی، میچز نہیں پکڑپائے،ٹیسٹ کرکٹ سب سے بڑا فارمیٹ ہے جس میں تجربہ چاہئے،ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلنی پڑے گی، ڈومیسٹک کرکٹ بھی زیادہ کھیلنی ہوگی، قوم سے معذرت کرلی، ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں اچھا نہیں کھیلے۔

کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر کرنا چاہتے ہیں،مداحوں سےہمیشہ پیار ملا ہے، نتیجے پر بہت افسوس ہے،پچ اور ٹیم پر کبھی سوال نہیں اٹھایا، پچ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، فلیٹ وکٹیں بناتے تو پھر بات کی جاتی،ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے،مورال ڈاؤن تھا نہ کوشش پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے،کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلئےایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں