سوئی سدرن گیس کی بجلی گھروں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے مہلت

سوئی سدرن گیس کی بجلی گھروں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی اےن پی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان میں نجی بجلی گھروں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دے دی۔ ایس ایس جی سی نے سندھ اور بلوچستان کے نجی بجلی گھروں کو چھ ماہ کی مہولت دی ہے کہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت چالیس فیصد تک بڑھائیں۔ ایس ایس جی سی ایسے نجی بجلی گھروں کو گیس فراہم کر رہی ہے، جن کی پیداواری صلاحیت اٹھائیس سے تیس فیصد ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ نجی بجلی گھرون کو تین سو ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس فراہم کی جارہی ہے، لیکن ان کی پیداواری صلاحیت تیس فیصد سے بھی کم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لئے ڈیزل اور فرنس آئل کے بدلے گیس کافی سستی پڑتی ہے۔ اسی بیشتر صنعتیں گیس سے چلنے والے نجی بجلی گھروں کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں۔ لیکن ان بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت کم ہونے سے گیس ضائع ہو رہی ہے۔

 

مزید :

کامرس -