عام طور پر اپریل فول بننے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتاہےلیکن یہ خاتون زیرومیٹر BMWگاڑی جیت گئی

عام طور پر اپریل فول بننے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتاہےلیکن یہ خاتون زیرومیٹر ...
عام طور پر اپریل فول بننے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتاہےلیکن یہ خاتون زیرومیٹر BMWگاڑی جیت گئی

ولنگٹن (نیوز ڈیسک) اپریل فول بننے والے اکثر لوگوں کے ہاتھ پریشانی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں آتا لیکن نیوزی لینڈ کی ایک خاتون کو اپریل فول بننے کے صلے میں نئی نویلی BMW کار مل گئی۔

آک لینڈ شہر سے تعلق رکھنے والی تیانا مارش کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی اخبار میں پرانی کار کے بدلے نئی BMW کار کی پیشکش کا اشتہار پڑھا۔اگرچہ دیگر لوگوں کی طرح ان کا بھی خیال تھا کہ یہ محض ایک شرارت ہے لیکن انہوں نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنی 15 سالہ پرانی گاڑی لے کر بتائی گئی جگہ پہنچ گئیں۔ BMW کے مقامی دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدائی طور پر یہ اشتہار محض لوگوں کو اپریل فول بنانے کے لئے دیا تھا لیکن خاتون واقعی اپنی پرانی گاڑی لے کر پہنچ گئیں تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ نئی BMW گاڑی انہیں دے دی جائے۔

مزیدپڑھیں:فضائی کمپنیوں کی ائیر ہوسٹسز کی شرمناک تصاویر لیک، مسافروں میں غم و غص

 ان کی پرانی گاڑی کمپنی نے اپنے شوروم میں کھڑی کردی ہے اور وہ اس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم فلاحی ادارے گو بے بی گو کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ تیانا کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی قسمت پر یقین نہیں آرہا اور وہ اپریل فول بنائے جانے پر کمپنی کی شکر گزار ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...