سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے حکومت کی بڑی کامیابی ناکامی میں بدل گئی

سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے حکومت کی بڑی کامیابی ناکامی میں بدل گئی
سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے حکومت کی بڑی کامیابی ناکامی میں بدل گئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ بلدیہ ٹاون پر حکومت کی ناکامی کامیابی میں بدل گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  ایف آئی نے سانحہ بلدیہ ٹاون کے ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا مگرذرائع کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایف آئی اے نے عبدالرحمان عرف بھولا کو گرفتار کرنے کی بجائے عبدالرحمان میمن کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا پر تصویر نشر ہونے کے بعد عبدالرحمان میمن کے بھائی ابوبکر نے ٹی وی چینل سے رابطہ کیااور بتایا کہ اس کے بھائی کا نام عبدالرحمان میمن ہے اور وہ ایک کاروباری شخصیت ہے۔بھائی ابوبکر کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان میمن کا پورا نام ’کھیپا عبدالرحمان میمن‘ ولد عبدالستار ہے اور وہ بھی گلشن اقبال بلدیہ ٹاﺅن کا رہنے والا ہے۔ابوبکر کی جانب سے عبدالرحمان میمن کا پاسپورٹ نمبر بھی میڈیا کو دیا گیا ہے جس کے مطابق اس کا پاسپورٹ نمبر BQ 9157564 ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار شخص عبدالرحمان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا ہے اور اسے رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے عبدالرحمان عرف بھولا کی ولدیت بھی عبدالستار ہے اور وہ بھی گلشن اقبال بلدیہ ٹاﺅن کا رہائشی ہے ، تاہم اب اس معاملے پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون میں بھتہ نہ ملنے پر کراچی کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگادی گئی تھی جس میں 259افراد زندہ جل گئے تھے اور اس معاملے کی تحقیقات کیلئے حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عدالتوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...