17سال کی بچی' 104سال کی عمر'میں وفات پا گئی

17سال کی بچی' 104سال کی عمر'میں وفات پا گئی
17سال کی بچی' 104سال کی عمر'میں وفات پا گئی

لندن (نیوز ڈیسک) دنیا کی دردناک ترین بیماریوں میں سے ایک کا شکار 17 سالہ لڑکی ہیلے اوکائنز نے جب گزشتہ روز انتقال کیا تو اس کی جسمانی حالت اور شکل و صورت 104 سالہ معمر خاتون جیسی ہوچکی تھی۔

مزیدپڑھیں:امریکہ کی جرٹروڈ دنیا کی معمر ترین خاتون بن گئیں

ہیلے قبل از وقت بڑھاپے کی انتہائی کمیاب بیماری Progeriaکا شکار تھی اور ڈاکٹروں نے اس کے والدین کو بتایا تھا کہ وہ 13 سال سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکے گی۔ باہمت لڑکی نے اپنی خوفناک بیماری کے ساتھ جنگ جاری رکھی اوربالآخر 17 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔ اس کی والدہ نے انٹرنیٹ پرجاری کئے گئے ایک بیان میں کہا، ”میری بچی اس دنیا سے بہتر جگہ پر چلی گئی ہے۔ اس نے آج رات 9:39 منٹ پر میری بانہوں میں آخری سانس لی۔“ ہیلے کی بیماری کی وجہ سے اس کی عمر نارمل سے آٹھ گنا زیادہ رفتار کے ساتھ بڑھ رہی تھی اور 17 سال کی عمر میں اس کی جسمانی ساخت اور صورت 104 سال کی معمر خاتون جیسی ہوچکی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں اس بیماری کے شکار صرف 50 افراد ہیں۔

 جب 1999ءمیں ہیلے کے والدین کو اس کی خوفناک بیماری کے بارے میں علم ہوا تو انہوں نے اپنی زندگی اس کی خوشی کے لئے وقف کردی اور گزشتہ چند سال کے دوران اپنی بیٹی کو دنیا بھر کی سیر کروائی اور اس کی ہر خوشی کا خیال رکھا۔ اس لڑکی نے اپنی نازک صورتحال کے باوجود کالج کی تعلیم حاصل کی اور "Old Before my Time" کے نام سے اپنی سوانح عمری بھی لکھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...