گھر کی صفائی کیلئے 'بلیچ' کا استعمال کرنے والے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

گھر کی صفائی کیلئے 'بلیچ' کا استعمال کرنے والے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں
گھر کی صفائی کیلئے 'بلیچ' کا استعمال کرنے والے یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز (نیوز ڈیسک) صفائی کے لئے بلیچ کا استعمال تقریباً ہر گھر میں کیا جاتا ہے لیکن آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بچوں کے لئے نزلہ زکام اور نمونیا سمیت متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔
سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں بلیچ کے استعمال اور عام پائے جانے والے انفیکشن اور سانس کی بیماریوں میں تعلق دریافت کرلیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیچ کا بکثرت استعمال نزلہ زکام میں تقریباً 20 فیصد اضافے کا سبب بنتا ہے جبکہ اس کی وجہ سے ٹانسلز کی بیماری میں تقریباً 35 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران نیدرلینڈز، فن لینڈ اور سپین میں سکول کے چھ سے 12 سال عمر کے 9ہزار سے زائد بچوں کی صحت کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ سپین میں بلیچ کا استعمال تقریباً 72 فیصد پایا جبکہ اس کے برعکس فن لینڈ میں اس کا استعمال صرف 7 فیصد ہے، اور سپین میں سکول کے بچوں میں زکام اور سانس کی بیماریوں کی شرح بھی فن لینڈ کے بچوں کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ پائی گئی ہے۔

سائنسدانوں نے جسم کی بد بو کا مسئلہ حل کردیا
 ماہرین کا خیال ہے کہ بلیچ سے صفائی کے دوران پیدا ہونے والے مرکبات بچوں کے پھیپھڑوں اور نظام تنفس کے دیگر اعضاءکی حفاظتی جھلی کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن اور سانس کی بیماریوں کی شرح بڑھ جاتی ہے جبکہ صحت یاب ہونے کے بعد بیماریوں کے دوبارہ حملہ آور ہونے کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔ بیلجیئم کے سینٹر فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی یہ تحقیق سائنسی جریدے ”آکوپیشنل اینڈ انوائرنمنٹل میڈیسن“ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -