قریب سے دیکھیں تو آئن سٹائن دور سے دیکھیں تو مارلن منرو،وہ تصویر جس نے تہلکہ مچا دیا،دلچسپ حقیقت جانئے

قریب سے دیکھیں تو آئن سٹائن دور سے دیکھیں تو مارلن منرو،وہ تصویر جس نے تہلکہ ...
قریب سے دیکھیں تو آئن سٹائن دور سے دیکھیں تو مارلن منرو،وہ تصویر جس نے تہلکہ مچا دیا،دلچسپ حقیقت جانئے

بوسٹن (نیوز ڈیسک) 20ویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن سٹائن اور ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ میرلن منرو کی شخصیات میں اگرچہ زمین آسمان کا فرق ہے لیکن امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے انہیں ایک پراسرار تصویر میں یکجا کردیا ہے۔

آپ بھی دی گئی تصویر کو دیکھئے اور بتائیے کہ آپ کو آئن سٹائن نظر آتا ہے یا میرلن منرو نظر آتی ہیں؟ ایم آئی ٹی کے نیورو سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس تصویر میں صرف میرلن منرو نظر آتی ہے تو غالباً آپ کو ماہر چشم کے پاس چکر لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تصویر دونوں شخصیات کے چہروں کا ملغوبہ ہے اور قریب سے دیکھنے پر اس میں صرف آئن سٹائن کا چہرہ نظر آنا چاہیے۔

کلاس کے دوران ٹیچر کا تجر بہ الٹا پڑ گیا ،انجام دیکھ کر آپ کی بھی چیخیں نکل جائیں گی

اس تصویر کی تیاری کے لئے آئن سٹائن کے چہرے کو لکیری خاکے کی مدد سے بنایا گیا ہے اور اس کے اوپر میرلن منرو کا چہرہ منطبق کیا گیا ہے۔ تصویر چھوٹی ہونے کی صورت میں میرلن منرو کا چہرہ نظر آتا ہے لیکن جیسے ہی یہ بڑی ہوتی ہے یا اسے قریب سے دیکھا جاتا ہے تو آئن سٹائن کا چہرہ واضح ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا تجربہ اس سے مختلف ہے تو غالباً اس کی وجہ بصارت کی کمزوری ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...