انرجی ڈرنکس پینے والے ہو جائیں خبردار،صرف ایک ڈر نک اور۔۔۔

انرجی ڈرنکس پینے والے ہو جائیں خبردار،صرف ایک ڈر نک اور۔۔۔
انرجی ڈرنکس پینے والے ہو جائیں خبردار،صرف ایک ڈر نک اور۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) انرجی اور کولا ڈرنکس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ہی ان کے خوفناک نقصانات بھی آئے روز سامنے آرہے ہیں اور اب سپین میں کی گئی ایک تازہ ترین تحقیق نے ان مشروبات کے تباہ کن اثرات سے پردہ اٹھادیا ہے۔

مزیدپڑھیں:برگر اور پیز ا کھانے والے شوقین افراد کیلئے انتہائی بری خبر
”کینیڈین جرنل آف کارڈیالوجی“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس کا محض ایک کین یومیہ بھی نوعمر افراد میں دل کے دورے اور غیر متوقع موت کا سبب بن سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان مشروبات میں کیفین کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہوتی ہے اور خصوصاً پوشیدہ کیفین مثلاً گوارانا کی وجہ سے ان کے خطرات توقع سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انرجی اور کولا ڈرنکس دل کی دھڑکن کو بے ترتیب کرنے، دل کے دورے، عصبی مسائل اور مرگی کے دوروں کا بھی سبب بن رہے ہیں۔
 نوعمر افراد کے لئے ایک دن میں 50 ملی گرام سے زائد کیفین کا استعمال زہر قرار دیا گیا ہے اور برطانیہ میں انرجی ڈرنکس کو بچوں اور حاملہ خواتین کے لئے ممنوع قرار دینے کے لئے مہم کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے۔ گزشتہ سال عالمی ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بھی بچوں کے لئے انرجی ڈرنکس کو ممنوع قرار دینے کا مطالبہ کر چکا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -