فلم ’’راج نیتی 2 ‘‘ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا‘پرکاش جھا

فلم ’’راج نیتی 2 ‘‘ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا‘پرکاش جھا
فلم ’’راج نیتی 2 ‘‘ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا‘پرکاش جھا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ کترینہ کیف جو حال ہی میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے کی بھی زینت بنی ہیں اب سننے میں آیا ہے کہ وہ فلم ’’ راج نیتی ‘‘ کے سیکوئل ’’ راج نیتی 2 ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں مگر اس مرتبہ کترینہ کے ساتھ پچھلی فلم کی طرح ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور نہیں ہوں گے۔اپنے پہلے دیے گئے انٹرویو میں فلم کے ڈائریکٹر پرکاش جھا نے اس بات کی تصدیق کر دی تھی کہ 2010ء کی فلم کے سیکوئل میں بھی کترینہ کیف ہی اہم کردار میں ہوں گی مگر انھوں نے تب بھی رنبیر کپور کے رول سے متعلق یقین دہانی نہیں کرائی تھی اور پرکاش جھا کا کہنا تھا کہ ’’راج نیتی 2 ‘‘ کا آغاز کترینہ کیف سے ہوگا۔

مزید : کلچر