برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 50ویں سالگرہ منائی گئی

برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 50ویں سالگرہ منائی گئی
برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 50ویں سالگرہ منائی گئی

لاہور (این این آئی)برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی 50ویں سالگرہ منائی گئی۔صدارتی ایوارڈ یافتہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنا بچپن کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گزارا۔ 1980ء میں نازیہ حسن صرف 15 برس کی عمر میں اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارت کے معروف فلم ساز فیروز خان کی فلم ’’ قربانی ‘‘ میں ’’ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ‘‘ گایا۔ نازیہ حسن نے پی ٹی وی پر متعدد پروگرام اور ٹی وی کمرشلز میں بھی کام کیا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...