اگنی ہوتری نے شادی کے30 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

اگنی ہوتری نے شادی کے30 سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ رتی اگنی ہوتری نے گھریلو تشدد کی بناء پر اپنی 30 سالہ شادی ختم کر دی ۔ فلم انڈسٹری پر گزشتہ 37سال سے موجود اگنی ہوتری نے تین دہائی قبل انیل ویروانی سے شادی کی تھی تاہم اداکارہ نے اس عرصہ میں گھریلو تشدد پر خاموشی اختیار کی رکھی، چند ماہ قبل اداکارہ نے اپنے شوہر کے خلاف تھانے میں جسمانی تشدد کی رپورٹ درجہ کروا کر اپنی زبان کھولی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ اس نے 30 سال تکاپنی زبان صرف اپنے بیٹے کیلئے بند رکھی تھی وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کا باپ اسے مجھ سے چھین لے ۔ اب وہ 28 برس کا ہوگیا ہے اور اپنی ماں کی زندگی کے بارے سچائی اچھی طرح جانتا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ اس نے بیٹے کے حوصلہ دینے پر زبان بندی کھولی کیونکہ اس نے کہا کہ آپ اب میری خاطر خود کو تباہ نہ کریں اپنی زندگی جی لیں۔ وہی کریں جو آپ اپنے لیئے بہتر سمجھتی ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...