راولپنڈی چیمبر کی ڈاکٹر جما ل ناصر کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

راولپنڈی چیمبر کی ڈاکٹر جما ل ناصر کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی ( کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائمقام صدر میاں ہمایوں پرویز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر جمال ناصر کو صدارتی تمغہ برا ئے حسن کارکردگی کا ملنا اُنکی سماجی خدمات کے اعتراف ہے ، جمال ناصر راولپنڈی کی پہچان ہیں اور تمام مستحقین کی مدد کو ہر دم تیار رہتے ہیں ، راولپنڈی چیمبر جمال ناصر کی نہ صرف کاروباری خدمات سے بلکہ انکی سماجی خدمت کے وسیع دائرہ کار سے بھی آگا ہ ہے اور صدر پاکستان کی طرف سے ملنے والے اس ایوارڈ پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر جمال ناصر کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں سابق صدور شیخ شبیر سہیل الطاف ، سید علی رضا سعید شاہ، نائب صدر صبور ملک، رکن مجلس عاملہ بدر ہارون اور افضال بٹ بھی شریک تھے۔میاں ہمایوں پرویز نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر انفرادی حیثیت سے سماجی خدمت کا وسیع نیٹ ورک چلا رہے ہیں اور مخلوقِ خدا کی بھلائی کیلئے اٹھائے گئے کسی بھی اقدام کی بھر پور سپورٹ کرتے ہیں ، حکومت پاکستان کی طرف سے انکی خدمات کا اعتراف احسن قدم ہے تا کہ دیگر صاحب حیثیت افراد کو بھی تحریک ملے اور وہ بھی ریجن اور ملک میں عوام کی بھلائی کے منصوبے شروع کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی چیمبر کے ممبر ہیں اور آج انکی اس اچیومنٹ پر راولپنڈی چیمبر فخر کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اور جمال ناصر مل کر مستقبل میں شہر کی بھلائی کے لئے اقدمات اٹھاتے رہیں گے ۔

مزید :

کامرس -