لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روزتیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر98کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔24 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 5کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ69 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 88.54پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5388.44پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 32لاکھ 30 ہزار 700حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 11لاکھ13ہزار200حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ23لاکھ26 ہزار 500حصص۔سدرن الیکٹرک پاورکمپنی لمیٹڈ کے 4 لاکھ95ہزار500 حصص۔ جاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے1 لاکھ65ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہ ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.73روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت15.74روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس