نسیم وکی اور ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’عاشق فراڈیے‘‘کا شاندار آغاز

نسیم وکی اور ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’عاشق فراڈیے‘‘کا شاندار آغاز
نسیم وکی اور ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’عاشق فراڈیے‘‘کا شاندار آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)نسیم وکی اور ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ ’’عاشق فراڈیے‘‘کا محفل آڈیٹوریم میں شاندار آغازہوگیا۔ہاؤس فل ہونے کی وجہ سے پہلے دن کئی پرستاروں کو ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس واپس لوٹنا پڑا۔ماہ نور اور نسیم وکی کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے یہ دونوں جس ڈرامہ میں ہوتے ہیں اس کو ریکارڈ کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ماہ نور اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث تھیٹر پروڈیوسرز کی فرسٹ چوائس بن گئی ہے۔ان کے مسلسل پانچ ڈراموں نے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو گزشتہ دس سالوں کے دوران کسی اور پرفارمر کو حاصل نہیں ہوا ہے۔سازشی عناصر ماہ نور کے خلاف سرگرم عمل ہیں لیکن وہ کسی بات کی پرواہ کئے بغیر فنّی بلندیوں کی جانب محو سفر ہے۔سٹیج ڈرامہ ’’عاشق فراڈیے‘‘کے پروڈیوسر علی رضا اوررائٹر ڈائریکٹر ناہید خانم ہیں۔

مزید : کلچر