شاہ رخ کی فلم ’’فین‘‘ مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی

شاہ رخ کی فلم ’’فین‘‘ مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی
شاہ رخ کی فلم ’’فین‘‘ مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز)بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’’فین‘‘ پہلی بالی وڈ فلم ہوگی جو لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کی جائے گی۔مادام تساؤ میوزیم اور بالی وڈ کا رشتہ خاصا گہرا ہے۔ جہاں کئی بھارتی اداکاروں کے مومی مجسمے لگے ہیں ۔حال ہی میں یہاں بالی وڈ کی باربی ڈول یعنی کترینہ کیف کے مجسمے کی رونمائی ہوئی۔شاہ رخ خان بھی ان دنوں لندن میں ہیں جہاں فین کی عکس بندی میں وہ غیر معمولی طور پر مصروف ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے کچھ مناظر مادام تساؤ میوزیم میں شوٹ کیے جائیں گے۔ اس اعتبار سے یہ پہلی بالی وڈ فلم ہوگی جو اس مقام پر شوٹ کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -