’’ ڈیٹکٹیو بیوم کیش بخشی ‘‘ بچپن کا خواب تھا،دیبا کر بینرجی

’’ ڈیٹکٹیو بیوم کیش بخشی ‘‘ بچپن کا خواب تھا،دیبا کر بینرجی

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ ہدایتکار دیبا کر بینرجی کے مطابق فلم ’’ ڈیٹکٹیو بیوم کیش بخشی ‘‘ بنانا ان کے کے بچپن کا ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا لیکن اس فلم کو بنانے وقت انہیں یوں محسوس ہوتا رہا جیسے وہ بارودی سرنگوں سے بھری ہوئی زمین پر سے گزر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کیلئے 1940ء کے دور کا پورا شہر سبانا اور اس میں زندگی لانا ان کیلئے اتنا مسحور کن تھا کہ اس کو بیان نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بیوم کیش بخشی کا کریکٹر ان کے بچپن کا ایک خوش کن خواب تھا۔ بینر جی نے مذکورہ فلم جس میں بیوم کیش کاکردار اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے ادا کیا ہے کو پہلی مرتبہ یس راج فلمز کے ساتھ مل کر بنایا ہے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...