ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو تیزی

ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو تیزی

ٹوکیو(آن لائن) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا۔ ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈیکس آف ایشیائک شیئرز ایکس جاپان میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا نکی 225 انڈیکس0.37 فیصد اپ رہا جبکہ چائنا سٹاکس ابتداء میں مندی کے بعد سنبھل گئے۔ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس0.85 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا۔ ہانگ کانگ، جکارتہ، سنگاپور، ممبئی، سڈنی، ویلنگٹن، منیلا اور تائیوان کی سٹاکس مارکیٹس عوامی تعطیل کی وجہ سے جمعہ کو بند رہیں۔ وال سٹریٹ نیویارک کے ڈوجونز انڈیکس میں0.37 فیصد، ایس اینڈ پی500 انڈیکس میں 0.35 فیصد اور ناسدک انڈیکس میں0.14 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹرنیشنل سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی سپلائی برائے مئی جون1,197.48 ڈالر فی اونس میں ہوئی جو گذشتہ روز1203.48 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی تھی ۔

مزید : کامرس