کام کرنیکا اپنا انداز ہے، سینئرز کا ہمیشہ احترام کیا،پیرس ہلٹن
لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کی ماڈل و اداکارہ پیرس ہلٹن کا کہنا ہے کہ میرا کام کرنے کا اپنا انداز ہے. انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے سینئرز کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن میں اپنے انداز سے کام کرتی ہوں اور کبھی کسی کی نقل کرنے کی کوشش نہیں کی. میں صرف اپنے شوق کی خاطر کام کرتی ہوں. مجھے ہالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مارلن منرو کی شخصیت نے بہت زیادہ متاثر کیا ہے تاہم میں نے ان کا انداز اپنانے کی کوشش کبھی نہیں کی. انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ میں خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہوں تاہم مجھے جھوٹی شہرت سے نفرت ہے میں صرف اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہوں. انہوں نے کیٹ موس اوپرا نفرے کے بارے میں کہا کہ مجھے ان کے کام کا انداز بہت اچھا لگتا ہے۔