دورہ بنگلہ دیش ، تینوں فارمیٹس کیلئے ٹیموں کا اعلان، سعید اجمل ،حفیظ اور عمر گل کی واپسی

دورہ بنگلہ دیش ، تینوں فارمیٹس کیلئے ٹیموں کا اعلان، سعید اجمل ،حفیظ اور عمر ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے تینوں فارمیٹس کے لئے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے مایہ ناز سپنر سعید اجمل اور محمد حفیظ تینو ں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے جبکہ ناقص کارکردگی پر عمر اکمل اور ناصر جمشیدکو تینوں فارمیٹس کی ٹیموں سے ڈراپ کردیا گیا ہے اوپنر احمد شہزاد صرف ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہوں گے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں ان کو بھی شامل نہیں کیا گیا جبکہ بیٹسمین فواد عالم کو ون ڈے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے سینئر کھلاڑی یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ان کو آرام دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جنید خان کو فٹ ہوگئے ہیں وہ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ باؤلر عمر گل کو بھی شامل کرلیا گیا ہے فاسٹ باؤلر عرفان خان جو ا ن فٹ ہیں ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے کئی نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا ہے کھلاڑیوں کا اعلان چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کیا ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں بابر عظیم،محمد حفیظ،سمیع حسن،مصباح الحق(کپتان)اسد شفیق، اظہر علی،یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل،یاسر شاہ، ذوالفقار بابر،سرفراز احمد،وہاب ریاض،جنید خان،سہیل خان اور راحت علی شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں سرفراز احمد، محمد حفیظ،اسد شفیق، فواد عالم،اظہر علی(کپتان)محمد رضوان ، حارث سہیل،صہیب مقصود، سمیع اسلم،سعید اجمل، یاسر شاہ،وہاب ریاض،راحت علی،احسان عادل اور سہیل خان شامل ہیں ٹی 20 سکواڈ میں احمد شہزاد، سرفراز احمد،شاہد خان آفریدی( کپتان)مختار احمد، صہیب مقصود،حارث سہیل، محمدرضوان، سعید اجمل،سہیل تنویر،سعد نسیم،وہاب ریاض،سہیل خان،عمر گل اور جنید خان شامل ہیں چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور امید ہے کہ دورہ بنگلہ دیش میں کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی