بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرنیکا عندیہ دیدیا

بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش منسوخ کرنیکا عندیہ دیدیا

کولکتہ / ڈھاکا( نیٹ نیوز) بھارتی کر کٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو مصطفیٰ کمال کی ’’سرکشی‘‘ کا مزہ چکھانے کا پروگرام بنالیا۔ جون میں شیڈول ٹور کی منسوخی کا عندیہ دے دیا گیا، بورڈ میں موجود سری نواسن کے ہمدردوں نے ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے مستعفی ہونے کی وجہ براہ راست چیئرمین این سری نواسن کو قرار دیتے ہوئے انھیں متنازع اور دماغی طور پر فارغ انسان بھی قرار دیا تھا۔ جس کا بی سی سی آئی میں موجود سابق صدر کی لابی نے سخت برا مانا اور بنگلہ دیش کا جون میں شیڈول ٹور ہی منسوخ کرانے کی کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی راہ ہموار ہورہی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...