سینئر اور جونیئر کھلاڑی کپتان اظہر علی کو سپورٹ کریں، سعید اجمل

سینئر اور جونیئر کھلاڑی کپتان اظہر علی کو سپورٹ کریں، سعید اجمل

فیصل آباد(آن لائن)دورہ بنگلا دیش کے لیے نمائندگی پانے والے نوجوان بیٹسمین محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ جادوگر اسپنر سعید اجمل کہتے ہیں کہ سینئرز کو کپتان اظہر علی سمیت جونیئر کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان نے کہا کہ دورہ بنگلا دیش کے لیے منتخب ہونے پر وہ بہت خوش ہیں اور وہ اچھی کارکردگی سے اپنا انتخاب درست ثابت کریں گے۔ جادو گراسپنر سعید اجمل نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا خوش آئند ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی