میکولم کی بدولت ٹیم ورلڈ کپ فائنل تک پہنچی، سٹیفن فلیمنگ

میکولم کی بدولت ٹیم ورلڈ کپ فائنل تک پہنچی، سٹیفن فلیمنگ

دبئی ( نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے ٹیم کے موجودہ کپتان برینڈن میک کولم کو نیوزی لینڈ کی قیادت جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میک کولم نے اپنی کرشماتی قیادت سے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا اور انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں قیادت جاری رکھنی چاہئیں۔گزشتہ سال سے اب تک نیوزی لینڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ پربھارت ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...