دورہ بنگلہ دیش،سابق کرکٹرز کا کھلاڑیوں کے ناموں پر اظہار اطمینان
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں کے ناموں پر کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ کھلاڑی اپنے اپنے فارمیٹس کی ٹیموں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور سلیکشن کمیٹی نے اچھی ٹیموں کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے سابق کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے دورہ بنگلہ دیش اہمیت کاحامل ہے اور اس سیریز میں ٹیم کو ہر شعبہ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے سکندر بخت ،باسط علی اور راشد لطیف نے کہا کہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے امید ہے ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گا ٹیم کو اب پیچھے دیکھنے کے بجائے آگے کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹیم کے کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے۔