جے سوریا کی سربراہی میں پوری سری لنکن سلیکشن کمیٹی مستعفی

جے سوریا کی سربراہی میں پوری سری لنکن سلیکشن کمیٹی مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹ ایڈمنسٹریشن میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد سابق قائد سنتھ جے سوریا کی سربراہی میں پوری سلیکشن کمیٹی مستعفی ہو گئی۔ جے سوریا کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہو گئی تھی لیکن سری لنکا کرکٹ انتخابات کے ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کے معاہدوں میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی لیکن اس سے قبل ہی پوری سلیکشن کمیٹی نے استعفی دے دیئے۔ جے سوریا نے وزیر کھیل کو اپنے لیٹر میں لکھا ہے کہ میرے دور میں ٹیم نے بڑی فتوحات حاصل کیں جس پر مجھے فخر ہے، مستقبل میں جب بھی سری لنکا کرکٹ کو میری ضرورت پڑی میں اپنی خدمات انجام دینے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمدردیاں ٹیم کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں اپنے نام کرے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پروٹیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد جے سوریا کی سلیکشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔