ویسٹ انڈیز،کیربےئن پریمئر لیگ کاآغاز 20 جون سے ہوگا

ویسٹ انڈیز،کیربےئن پریمئر لیگ کاآغاز 20 جون سے ہوگا

جمیکا ( نیٹ نیوز ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی کیربےئن پریمئر لیگ کاآغاز 20 جون سے ہوگا ۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ برموداس اور گیانا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔لیگ کے ابتدائی مرحلے میں کل 30میچ کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا سیمی فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ25 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل 26 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہناہے کہ اس ایونٹ کے شاندار انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اور شائقین کو بھی اچھی تفریح میسر آئے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی