ہنڈا اٹلس کے زیر اہتمام کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

ہنڈا اٹلس کے زیر اہتمام کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد

ؒ لاہور (پ۔ر ) ہنڈا اٹلس کارز کے زیر اہتمام کراچی میں گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایچ اے گالف اینڈ کنڑی کلب میں ہونے والے اس ایونٹ میں ملک بھر سے 150پلیئرز نے مختلف کیٹیگریز میں صلاحتیوں کے جو ہر دکھائے۔ٹورنامنٹ میں امیچر ، سینئرز ،خواتین اور ماسٹرز گالفرز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں گورنمنٹ آفیشلز، ریٹائرڈ آرمی آفیسرز، ہنڈا ڈیلرز، بزنس مینوں اور کاپوریٹ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ایونٹ کے کامیاب کھلاڑیوں کیلیے انعامی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ہنڈا اٹلس کارز کے آفیشلز نے ٹورنامنٹ کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوشش کی ایک کڑی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی