ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کروں گا، انگلینڈ بلے باز معین علی

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کروں گا، انگلینڈ بلے باز معین علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز معین علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز پر نظریں مذکور کرلیں۔ معین علی اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لئے کاؤنٹی کرکٹ میں 7 اور 8 اپریل کو پریکٹس میچ کھیلنے والے ہیں ۔اس حوالے سے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے معین علی نے کہاہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی فٹنس کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کے بعد وہ فوری طورپر ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے روانہ ہونگے۔