بنگلا دیش پریمئر لیگ کے میچز فکس تھے، آئن پونٹ

بنگلا دیش پریمئر لیگ کے میچز فکس تھے، آئن پونٹ

ڈھاکہ( نیٹ نیوز) سابق کوچ آئن پونٹ نے بنگلا دیش پریمئر لیگ 2013 کا پول کھول دیا ، کہتے ہیں ڈھاکا گلیڈی ایٹر کا میچ فکس تھا اور وہ آئی سی سی حکام کے کہنے پر خفیہ آپریشن کا حصہ بنے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کوچ آئن پونٹ نے بنگلا دیش پریمئر لیگ کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ، کہتے ہیں کہ دو ہزار تیرہ کے ایڈیشن میں ڈھاکا گلیڈی ایٹر اور چٹاگانگ کنگز کا میچ فکس کرنے کے لیے پلان بنایا گیا۔ گلیڈی ایٹر کے مشترکہ مالک جشن چودھری فکسنگ پلان لے کر آئے جس کے مطابق مشرفی مرتضیٰ سے کپتانی چھین کر اشرفل کوسونپنا ، غیر معروف فاسٹ بولر سمیت 4 کھلاڑیوں کو نمائندگی دینا اس شیم گیم کا حصہ تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...