گیل کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیاکیخلاف سیریز سے باہر

گیل کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیاکیخلاف سیریز سے باہر

جمیکا ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز کرس گیل کمر کی تکلیف کے باعث آسٹریلیا کے خلاف کھلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم سے باہرہوگئے ۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز رواں سال جون میں کھیلی گی کرس گیل آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ اگلے ہفتے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے ۔ اس حوالے سے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہناہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری میں مصروف ہے جسے ہی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم کی تصدیق ہوگی اس حوالے سے بیان جاری کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...