میا می اوپن ، سرینا ولیمز فا ئنل میں پہنچ گئیں، نو وک بھی کامیا ب
میامی(نیٹ نیوز)امریکہ کی ٹینس سٹار سرینا ولیمز میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں انہوں نے سیمی فائنل میں حریف سائمانا ہیلپ کو شکست سے دوچار کیا ان کی کامیابی کا سکور6-2 4-6 7-5 رہا دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن سرینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی ان کا فائنل میں مقابلہ سوراز کے ساتھ ہوگا سرینا نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فائنل میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کریں گی میری اس کامیابی میں میری انتھک محنت کا نتیجہ ہے دوسری طرف مینز مقابلوں میں سربیا کے نووک نے کامیابی حاصل کرلی اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ٹینس سٹار اییشنر نے بھی حریف کیخلاف کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرلیا ہے۔