ایشز سیریز ، آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیگی،شین وارن

ایشز سیریز ، آسٹریلوی ٹیم اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجائیگی،شین وارن

سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر شین وارن نے کہاہے کہ رواں سال کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں کامیابی کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے آسٹریلوی ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرناہوگا ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ہونے کے ناطے ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم پرآسٹریلیا کا کچھ دباؤ ضرور ہوگا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کو یہ یاد رکھنا چاہے کہ یہ سیریز انگلینڈ کی سرزمین پر کھیلی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں کامیابی کے لئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی عمدہ کارکردگی دیکھانا ہوگی اور کھلاڑیوں کو متحدہ ہوکر میدان میں اترنا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید ہے کہ ورلڈ کپ کی طرح آسٹریلوی ٹیم ایشز سیریز میں بھی کامیابی اپنے نام کرے گی اور اپنے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی