آئی پی ایل،سری لنکن کھلاڑی سیاسی کشیدگی کے سبب چنائی میں میچز نہیں کھیلیں گے

آئی پی ایل،سری لنکن کھلاڑی سیاسی کشیدگی کے سبب چنائی میں میچز نہیں کھیلیں گے

ممبئی( نیٹ نیوز) آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں سری لنکن پلیئرز سیاسی کشیدگی کے سبب چنائی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔ تین سری لنکن پلیئرز جن میں فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز اور تھسرا پریرا شامل ہیں اس بار آئی پی ایل ایٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے لیکن تینوں پلیئرز چنائی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور اس حوالے سے انہوں نے آئی پی ایل انتظامیہ کو آگاہ بھی کردیا ہے تامل نادو کی ریاستی حکومت نے بھارتی حکومت کو لیٹر لکھا تھا کہ وہ چنائی میں سری لنکن پلیئرز کے داخلے پر پابندی لگائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی