کین رچرڈسن ذاتی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل سے دستبردار

کین رچرڈسن ذاتی وجوہات کی بناء پر آئی پی ایل سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر کین رچرڈسن ذاتی وجوہات کی بناء پر آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے آئی پی ایل ایٹ سے دستبردار ہو گئے۔ راجستھان رائلز نے فاسٹ باؤلر کو رواں سیزن سے قبل سکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رواں سیزن میں رائلز کو دستیاب نہیں ہوں گے اور اب ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ رچرڈسن نے آئی پی ایل میں اب تک 10 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔