ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل ہونگے

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کل پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے، قومی ہیڈ کوچ سہیل رشید نے بتایا کہ چیمپئن شپ 12 اپریل سے 16 اپریل تک دوحہ قطر میں ہوگی،جس میں 8رکنی قومی ریسلنگ ٹیم شرکت کرے گی اس سلسلہ میں قومی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ویٹ آج اور ٹرائلز اتوار کو ہونگے، انہوں نے کہا کہ ان دنوں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے ۔

جس میں ملک بھر سے 43 پہلوان شرکت کر رہے ہیں، قومی ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 10 اپریل کو قطر رووانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...