انگلش ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز6 اپریل سے کرے گی

انگلش ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز6 اپریل سے کرے گی

لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایلسٹر کک کی قیادت میں ویسٹ انڈیز پہنچ گئی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش ٹیم دورے کا آغاز 6 اپریل کو سینٹ کٹس کے خلاف دو روزہ ٹور میچ سے کرے گی، دوسرا ٹور میچ 8 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اپریل تک اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ21 سے 25 اپریل تک گرینیڈا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم سے 5 مئی تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم کے کپتان ایلسٹرکک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی ماضی کا حصہ بن چکی ہے، ویسٹ انڈیز کو ہرا کر دوبارہ فتوحات کے سفر پر گامزن ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاشبہ کالی آندھی ہوم گراؤنڈ پر آسان حریف نہیں ہو گی۔

تاہم کھلاڑی مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ طویل بریک کے بعد میں تازہ دم ہو گیا ہوں اور بطور کپتان میری کوشش ہو گی کہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی