پاکستان کے خلاف جیت کے لئے پرعزم ہیں، شکیب الحسن

پاکستان کے خلاف جیت کے لئے پرعزم ہیں، شکیب الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرز شکیب الحسن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا ممکنہ دورہ بنگلہ دیش ہوم گراؤنڈ پر ہماری جیت کیلئے حسین موقع ہے، پاکستان کو پوری سیریز میں شکست دیں گے، ہم نے ہوم گراؤنڈز پر ثابت کیا کہ ہم ہر ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں، ہم نے ورلڈ کپ میں رنر اپ رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیاشکیب الحسن نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہماری ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فیورٹ ٹھہرے گی اور ہمارے لئے پاکستان کو اپنی سرزمین پر شکست دینے کا بہترین موقع ہے، شکیب جو آئی پی ایل 2015کے دو میچ کھیلنے کیلئے کلکتہ روانہ ہوئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ جمعہ سے ٹریننگ شروع کریں گے اور وہ آئی پی ایل میں صرف دو میچ کھیلیں گے، جس کے بعد پاکستان کے خلاف سیریز میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف سیریزمیں فتح حاصل کر کے ثابت کر دیں گے کہ ہم اپنے ملک میں کسی بھی ٹیم کو شکست سے دوچار کر سکتے ہیں اور اگر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تو ہم ہر شعبے میں اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں، ہم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دی اور وہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم ہے۔